عطا فرید چوہدری کی طرف سے بے سہارا بچوں کیلئے پکنک کا اہتمام

Jul 21, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنما فائونڈرز اتحاد گولڈن گروپ عطا فرید چوہدری کی جانب سے فرید فارم ہائوس پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے بچوں کے لئے ایک بہترین پکنک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پروفیشنل ٹرینرز کی زیر نگرانی بچوں کو سوئمنگ پول میں تیراکی کروائی گئی، معصوم بچوں نے جمپنگ کیسل پہ اچھل کود بھی خوب کی۔ جہاں پروفیشنل ٹرینر کی زیر نگرانی بچوں کو گھڑ سواری کروائی گئی وہی بچوں نے گو کارٹ کے مزے بھی خوب اڑائے۔ بچوں نے مختلف ایکسر سائزز کے ساتھ ساتھ سنوکر بھی کھیلی۔ ٹھنڈی ٹھار کولڈ ڈرنکس سے بچوں نے ریفریشمنٹ کی اور مزیدار کھانوں سے بھرپور لطف اندوز بھی ہوئے۔ کھانے کے بعد تفریح سے بھرپور میجکل شو کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ میجکل شو کے دوران بچوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔ بچوں نے میجیکل شو کے ہر آئٹم میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خوب داد بھی دی تقریب کے اختتام پہ مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن بودلہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد غوری قریشی، سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ ارشد اور سابق چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ سردار نصیر نے بچوں میں قیمتی تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر عطا فرید چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بچے بھی ہمارے ہیں اور ہمیں ان کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ یہ قوم کا مستقبل ہیں، اگر ہم ان کی سرپرستی کریں تو یہ بچے بھی ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں