نوشہرہ ورکاں:3 روز قبل ملنے والے بچے کی نعش کو امانتاََ سپرد خاک کردیا گیا

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) بدورتہ نہر پل سے تین روز قبل ملنے والی چھ سالہ نا معلوم بچے کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے بعد میونسپل کمیٹی کے عملے نے نمازجنازہ ادا  کرنے کے بعد قبرستان میں امانتاً سپرد خاک کردیا ،نماز جنازہ قاری امتیاز احمد نے پڑھائی، جس میں میونسپل کمیٹی نے اہلکاروں نے شرکت کی۔تمام پراسس نگرانی سپرٹنڈنٹ میاں رضوان نے کی۔ نوشہرہ ورکاں پولیس ضروری کاروائی کے بعد معصوم چھ سالہ بچے کی نعش تدفین کیلئے میونسپل کمیٹی کے سپرد کی جو ورثا کے انتظار میںتین روز مقامی ہسپتال کے سرد خانہ میں پڑی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...