حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کو مخبری ہوئی کہ راجہ چوک میں ابوہریرہ غازی ملک شاپ سرکلر روڈنزد راجہ چوک پر ملاوٹی دودھ تیار کرکے وسیع پیمانے پر فروخت کررہاہے جس پر ٹیم نے پولیس کے ہمراہ وہاںپر ریڈ کرکے چیکنگ کی تو شاپ سے ملک پائوڈر، دودہ مکس کرنے والے برتن اور فریزر سمیت تمام اشیاء قبضہ میں لے لیں جبکہ بھاری مقدار میںمضر صحت ملاوٹی دودھ تلف کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔