سرائے مغل(نامہ نگار) سالہاسال سے کھنڈر بنی ہیڈ بلوکی روڈ کے لیے ماضی کی حکومتوں نے فنڈ منظور کرنے کے جھوٹے اعلانات کر کے عوام کو بے وقوف بنایا مگر سڑک نہ بن سکی اس لیے سڑک کے بننے تک تحریک جاری رہے گی ۔ جماعت اسلامی،جے آئی یوتھ،عوام ،صحافیوں اور ہیڈ بلوکی روڈ بناو تحریک میں حصہ لینے اور تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہیڈ بلوکی روڈ بناو تحریک کے سرپرست حاجی رمضان، صدر سردار نور احمد ڈوگر، سیکرٹری ملک محمد اکرم بوٹا،جماعت اسلامی زون بھائی پھیرو کے امیر مقبول کمبوہ اورجے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔حاجی محمد رمضان نے کہا کہ اس سڑک سے گزرنے والے عوام دن رات حکمرانوں کو بد دعائیں دیتے ہیں ۔ جب تک یہ سڑک نہیں بنائی جاتی ہیڈ بلوکی روڈ بناؤ تحریک اور عوام اپنی تحریک جاری رکھیں گے اور اس سڑک کی تعمیر ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔
ہیڈ بلوکی روڈ بناؤ تحریک جاری رکھیں گے : حاجی رمضان‘ سردار نور احمد
Jul 21, 2022