ہدف آسان نہیں تھا عبداللہ نے اچھی بیٹنگ کی سیریز جیتیں گے بابر اعظم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بائولرز نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلی اننگز میں وکٹیں پے در پے گریں، ٹیل اینڈرز نے اچھا ساتھ دیا۔سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ بڑا سکور کر کے پاکستان پر دبائو بڑھایا لیکن مہمان ٹیم نے تیسرے دن اچھی بیٹنگ کی، چوتھی اننگز میں ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ پہلی اننگز میں بائولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، پربتھ جیسوریا نے اچھی بائولنگ کی، انہوں نے بڑے بڑے سپیل کرائے۔ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم نے عبداللہ شفیق سے متعلق کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ پاکستان کو سب سے بہترین اوپنر مل گیا۔جو پلان کیا تھا اس کو پورا کیا، گال کی وکٹ سپنرز کو مدد دیتی ہے لیکن ہمارے فاسٹ بائولرز نے فلیٹ وکٹوں پر بھی ٹیم کو کامیابی دلائی ہے۔بابر اعظم نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران ساتھ دینے پر یاسر شاہ، نسیم شاہ اور حسن علی کا شکریہ ادا کیا۔  عبداللہ کی اننگز پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میرے پاس ایسا کھلاڑی ہے جس نے مشکل وکٹ پر بیٹنگ کی، کیونکہ ایسی اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ بائولرز اپنے پلان پر رہے، محمد نواز اور یاسر شاہ نے بہترین کم بیک کیا ہے۔ مین آف دی میچ عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ذاتی سنگ میل بعد میں آتے ہیں پہلے ٹیم کی جیت اہم ہوتی ہے۔ بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں ‘سنچری ٹیم کے کام آئی اس سے بہت خوشی ہوئی ۔ پاکستانی اوپننگ بیٹر نے میچ کو بنانے میں پہلی اننگز میں بابر اعظم کی بیٹنگ اور سنچری کی تعریف کی۔ کپتان بابر اعظم اور گال ٹیسٹ کے مین آف دی میچ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلا میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...