لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اجمل لودھی کے مستعفی ہونے کے بعد کوچ سمیر حسین کو نیا منیجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز کیلئے ویزا سمیت تمام سفری انتظامات مکمل ہیں، کھلاڑی ڈیلی الاونس کے منتظر ہیں۔پاکستان ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے کیلئے عمر بھٹہ کی قیادت میں 24 جولائی کو اسلام آباد سے برمنگھم روانہ ہو گی۔