محمدیوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کیساتھ لگانے کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔قومی ہائی پرفارمنس سنٹر میں ان کی جگہ نئے بیٹنگ کوچ کیلئے عہدہ مشتہر کیا جائیگا۔آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کررہا ہے لیکن محمد یوسف ٹیم کیساتھ کام کریں گے۔ آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی درخواست پر انہیں عارضی بیٹنگ کوچ بنایا گیا تھا، وہ اب پاکستان ٹیم کیساتھ سری لنکا میں ہیں اور انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر سے ریلیزکردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...