لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 50سالہ نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے 50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے۔