لاہور(خصوصی نامہ نگار)استاذالعلما پیر سید جلال الدین مشہدی کی صاحبزادی اور عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی کی ہمشیرہ سیدہ زہرا بتول کے انتقال پر ملک بھر کے علماء ومشائخ عظام کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز امیر اہلسنت پیر عبدالخالق القادری دیوان احمد مسعود چشتی پاکپتن شریف مہر فریدالحق گیلانی ،سید شمس الدین گیلانی گولڑہ شریف ،پیر محمد افضل قادری نیک آباد پیر سید ریاض حسین شاہ سید احسان گیلانی ،ناظم اطلاعات مرکزی جماعت اہل سنت سید ارشد حسین گردیزی ،امیر وسطی پنجاب سید عبدالقدوس شاہ خانقاہ ڈوگراں حکیم سرور حسین زاہد ،علامہ نصیر اویسی ،سید واجد گیلانی اور ملک عابد نے سید عرفان مشہدی اور محفوظ مشہدی سے ملاقات کی اور سیدہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ۔مشائخ عظام نے گہرے دکھ رنج کا اظہار کرتے ہوئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ۔ اس موقع پر پیر سید عرفان مشہدی نے کہا کہ ہمشیرہ مرحومہ دین کی خادمہ تھی اور سیدہ خاتون جنت کی سیرت کا پرچار اور درس دیتی تھیں ۔