گیارہ پارٹیوں کا چھان بورا ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا،تحریک انصاف

  لاہور ( نیوزرپورٹر ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد،جنرل سیکرٹری حماد اظہر،میاں محمود الرشید،سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری، ابرارالحق، جمشید اقبال چیمہ، لاہور کے صدر شیخ  امتیازمحمود،جنرل سیکرٹری زبیر نیازی ،سیکرٹری اطلاعات اویس  یونس ،ایم پی اے میاں محمد اکرم عثمان ،ملک ظہیر عباس کھوکھر اور شبیر گجر نے لبرٹی چوک میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 پارٹیوں کا چھان بھورا پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔کل پی ٹی آئی کا اتحادی وزیر اعلی پرویز الٰہی کامیاب ہو گا۔الیکشن کمیشن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ اراکین کی خریدوفروخت کی منڈیاں سجی ہوئی ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے۔17کو عوام نے لوٹوں کو ان کے حلقوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔ عوام پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کرینگے۔سارے ڈاکو اکٹھے ہو گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن