بھارتی مسلمان، کشمیری مودی فاشزم کا شکار ہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کے سہ روزہ دورہ پر روانگی کے موقع پر کہا کہ بھارت کے مسلمان اور غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے عوام مودی فاشزم کا شکار ہیں۔ حالات انسانی تصورات سے بھی زیادہ ابتر ہیں۔ ہندو فاشزم، ہندو دہشت گردی خود ہندوستان کے وجود اور سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہوچکی ہے۔لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں فلسطینی طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کا دورہ مشرقِ وسطیٰ صرف اور صرف اسرائیلی صیہونیت کو بالادست بنانے کے لیے تھا۔ بائیڈن مکمل کامیاب نہیں ہوئے لیکن عالمِ اسلام کے لیے خطرات کی نئی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔ اتحادِ اُمت، عالمِ اسلام کے مفادات کے لیے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اسلامی انسانی غیرتِ ایمانی کی ترجیحات پر متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے سے کشمیر سے دستبرداری اور سودے بازی پر مہر لگ جائے گی۔ اسرائیل امریکی چھتری تلے حاصل کردہ قوت قاہرہ کو بے دردی سے استعمال کررہا ہے۔ پاکستان کی قومی قیادت کرسی، شدت اور انتہا پسندی کے ایسے بکھیڑے میں اُلجھ گئی ہے جس سے اندرونی اور بیرونی محاذ کو مسلسل پسپائی کا سامنا ہے۔ قومی قیادت ہوش کے ناخن لے۔

ای پیپر دی نیشن