کوٹ رادھا کشن (نمائندہ خصوصی) کوٹ رادھاکشن میں دو افراد کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بہیمانہ تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز نواحی گاؤں فارم سیداں والا کھیتوں میں دو افراد جن میں 20 سالہ ذوالقرنین اور 28 سالہ عباس کی نعشیں ملیں، جنہیں نامعلوم ملزموں نے ان کے کپڑوں سے ہاتھ پاؤں باندھ کر فائر مار کر قتل کر دیا جبکہ مارنے سے پہلے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مقتولین کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ نزدیکی گاؤں دھالہ کلاں کے رہائشی تھے اور آپس میں بھی کزن تھے۔ تاہم قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
تشدد،قتل
کوٹ رادھاکشن، 2افراد کا ہاتھ پاؤں باندھ کر بہیمانہ تشدد کے بعد قتل
Jul 21, 2022