مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سیکرٹری جنرل ایمبیسڈر ملک ندیم عابد نے ملاقات کی۔ ملک ندیم عابد نے صدر آزاد کشمیر کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی اپنی کوششوں پر بریفنگ دی۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت اہم اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے۔ لہذا ہمیں عالمی سطح پر اسے اجاگر کرنے کیلئے اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بھرپور انداز میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ملک ندیم عابد نے صدر آزاد کشمیر کو دسمبر میں نیو یارک میں ہونے والی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ندیم عابد
ملک ندیم عابد کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات
Jul 21, 2022