تلاشی کا رروائیاں جاری ، شہری کی نعش بر آمد ، 3طالب علم لا پتہ

Jul 21, 2022


سرینگر (اے پی پی‘ کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط  جموں و کشمیر میں دریائے جہلم سے  سرینگر سے تعلق رکھنے والے 34سالہ لاپتہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جبکہ ضلع کپواڑہ سے 3 طالبعلم لاپتہ ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آٹھویں جماعت کے طالبعلم عرفان مشتاق وانی‘ بارہویں جماعت کے طالبعلم ناصر فیاض ڈار اور گیارہویں جماعت کے طالبعلم بلال احمد ڈار کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ 18 جولائی کو اپنے گھروں سے سکول کیلئے نکلے اور واپس نہیں آئے۔ دوسری جانب جنوبی کشمیر میں بدھ کے روز پراسرار دھماکے میں دوغیرمقامی مزدور زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے تہاب علاقے میںہوا۔ دو غیرمقامی مزدور اس وقت زخمی ہوئے جب وہ تعمیراتی سامان کو مکسر میں ڈال رہے تھے اور تعمیراتی سامان میں پراسرار دھماکہ ہوا۔

مزیدخبریں