عمران قانون سے بالاتر‘ کوئی ادارہ گرفتار کرنے کی جرات نہیں کر سکتا: شرجیل


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی گمشدہ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں سے تلاش گمشدہ ہیں۔ جتنے لیڈر ٹی وی چینلز پر بیان دیتے نظر آتے ہیں ان کے  حلقوں کے عوام کے مطابق 2018 ء کے انتخابات کے بعد نظر نہیں آئے اور 95  فی صد ایم این ایز اور ایم پی ایز نے  کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لئے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ عمران خان پاکستان کے لئے بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی شیوسینا بنتی جارہی ہے۔ عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا انہیں سزا دینے کی کوئی ادارہ جرات نہیں کرسکتا۔ نفرت کی سیاست عمران خان کا وطیرہ بن گیا ہے۔ عمران خان جس کو پنجاب کا نمبر ون  ڈاکو کہتے تھے ان  کو وزیر اعلی  بنانا چاہتے ہیں۔ اگر عمران خان نے جھوٹ بولا تھا تو پرویز الہی سے عوام کے سامنے معافی مانگیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...