اسلام آباد(خبر نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات الجیریا کے سفیر براہیم رومانی کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور الجیریا کے مابین مشترکہ مذہب اور ثقافتی اقدار پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں-آئی ٹی شعبے میں الجیریا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے-ملاقات میں پارلیمانی اور ایوانِ صنعت و تجارت کے وفود کے تبادلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا-صادق سنجرانی نے کہا کہ عالمی رابطوں کے دور میں دو ریاستوں کے درمیان تجارت کے رجحانات کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے-دونوں ممالک کی معیشتوں کو فروغ دینے کے لیے موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے-دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے-چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینا چاہئے۔
چیئرمین سینٹ