شیخ رشید کی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) شیخ رشید نے اوور سیز پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ کا حق دلوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ شیخ رشید کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ سجیل شہر یار سواتی نے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ترامیم کر کے آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے عمل کو روک دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے آئین بالکل واضح ہے۔ آئین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے۔ حکومت اور الیکشن کمشن کی جانب سے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم نہ کر کے تارکین وطن کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹ سہولت کے خلاف ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...