نیب ایگز یکٹو بورڈ کا اجلاس ، متعدد انکوائزیز کی منظوری 

Jul 21, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں متعدد انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین ظاہر شاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید اصغر حیدر، پراسیکوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، مرزا محمد عرفان بیگ، ڈی جی آپریشنز نیب اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں متعدد انکوائریز کی منظوری دی گئی جن کی تفصیلات نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022 پر من وعن عمل کرتے ہوئے شیئر نہیں کی جا رہیں۔ کیونکہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ چئیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں۔ واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرنے کے بعد مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پر قانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں