آئی ایم ایف پروگرام تمام سیاسی جما عتیں متفق، گھبرانے کی ضرورت نہیں 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکام سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہے۔ ڈیفالٹ جیسی باتیں نہ کی جائیں۔ آئی ایم ایف پروگرام پر سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہے۔ ڈیفالٹ جیسی باتیں نہ کی جائیں۔ آئی ایم ایف پروگرام پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ آئی ایم ایف کے بغیر اگلا سال بہت مشکل ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہیں گے تو بیرونی فنانسنگ کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ حکومت نے تمام مشکل فیصلے کر لئے ہیں۔ ایکسچینج ریٹ پکڑ کر رکھیں گے تو زرمبادلہ ذخائر مزید گریں گے۔ سٹیٹ بنک ہاتھ باندھ کر مزے سے نہیں بیٹھا۔ ضرورت کے مطابق  مداخلت کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی جلد منظوری لی جائے۔ آئی ایم ایف نے 15 اگست کے بعد بورڈ سے قسط کی منظوری کا یقین دلایا ہے۔ اس مالی سال مہنگائی کا تخمینہ 10 سے 20 فیصد ہے۔ پاکستان کا بیرونی قرضہ پائیدار ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ضمنی انتخابات کے نتائج سے سیاسی بے یقینی بڑھی ہے۔ موجودہ بے یقینی فروری 2022ء کے مقابلے میں کم ہے۔ فروری میں فیول سبسڈی کے اعلان سے آئی ایم ایف ناراض تھا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن