فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانا عمران کو استثنیٰ دینے کے مترادف ہے: اسحاق ڈار 

Jul 21, 2022


(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں پر بار بار حملوں کے باوجود 8سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانا عمران نیازی اور پی ٹی آئی کو استثنیٰ دینے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں رہنما (ن) لیگ وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ضمنی انتخابات سے پہلے دھاندلی کا شور مچایا اور الیکشن کمشن آف پاکستان پر جانبداری کا الزام لگایا اور جب الیکشن جیت گئے تو فوری چیف الیکشن کمشنر، جو آئینی عہدہ ہے کا استعفیٰ مانگ لیا۔ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشن فوری طور پر تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے محفوظ فیصلے سے عوام کو آگاہ کرے تاکہ آئین اور قانون کے مطابق پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

مزیدخبریں