لاہور میںایکسپورٹ پروموشن ، سپیشل اکنامک زونز بنائیں جائیں :صدرلاہور چیمبر

 لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر نے وفاقی سیکریٹری انڈسٹریز و پروڈکشن امداد اللہ بوسال سے ملاقات میں کیا ہے کہ بینکوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ امپورٹرز کو امپورٹ دستاویزات فوری طور پر جاری کریں۔ کنسائنمنٹس ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شپنگ کمپنیوں سے بات کرکے ان کے ڈی ٹینشن و ڈیمرج چارجز بھی معاف کیے جائیںچونکہ اس سارے معاملے میں امپورٹرز کا کوئی قصور نہیں ہے۔ لہٰذا انہیں امپورٹ دستاویزات فوری طور جاری کی جائیں اور ڈی ٹنشن و ڈیمرج چارجز فورا معاف کیے جائیں۔ لاہور کے نزدیک ایکسپورٹ پروموشن زونز اور سپیشل اکنامک زونز بھی قائم کیے جائیں اس سے صنعت سازی کو فروغ اور برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے خصوصی پالیسی دی جائے۔وفاقی سیکریٹری انڈسٹریز و پروڈکشن امداداللہ بوسال  نے کہا کہ فوری طور پر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ یہ معاملات اٹھائیں گے اور انہیں فوری طور پر حل کرایا جائے گا۔میاں نعمان کبیر نے بہت اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے، انہیں جلد حل کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن