اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل )ریٹائرڈ( عامر عظیم باجوہ نے ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) کے زیر اہتمام 22 ویں اے پی ٹی پالیسی اینڈ ریگولیٹری فورم 2022 کے دوران ریگولیٹرز گول میزکانفرنس سے آن لائن خطاب کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے حاضرین کو پی ٹی اے کی ریگولیٹری کامیابیوں اور دیگر سرکاری اداروں اور نجی اداروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی اے دوسرے ریگولیٹرز اور وزارتوں کے ساتھ بہتر تعاون کے ذریعے G5 بینچ مارک کے تحت سرکردہ حیثیت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان دانشمندانہ پالیسیوں اور ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘کے وژن کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو)نے اپنے پانچویں جنریشن ریگولیشن (G5) کے تحت پی ٹی اے کی رینکنگ ’’ایڈوانسڈ‘‘سطح پرکی ہے۔ پاکستان ایشیا پیسیفک ریجن میں پہلے پانچ ریگولیٹر ز میں شامل ہے۔