اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے ایک سال میں 592ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرلی ،مالی سال 2021/22میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات 19.54فیصد بڑھی ، 2021/22میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات ایک ہزار 592ارب روپے رہی ، 2020/21میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات 1ہزار331ارب 70کروڑ روپے تھی ۔بدھ کو ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2022میں چینی کی درآمدات میں 54.95فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ مالی چینی درآمدات 32ار ب37کروڑ روپے رہی ۔ 2022میں پام آئل کی درآمدات میں 47.42فیصد اضافہ ہوا۔ ، گزشتہ مالی سال پام آئل کی درآمدات 626ارب 49کروڑ روپے رہیں۔ 2022میں چائے کی درآمدات میں 19.55فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ مالی سال چائے کی درآمدات 110ارب 98کروڑ 50لاکھ روپے رہی ، ایک سال میں 138ارب 51کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ۔ حالیہ مالی سالوں کی درآمدات کا حجم 107ارب 21کروڑ روپے رہا ۔
ایک سال میں 592ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد
Jul 21, 2022