سکھر(بیورو رپورٹ)سکھرانتظامیہ کی نااہلی شہر میں مچھر مار اسپرے نہ ہوسکا ،مچھروں کی تعداد بڑھنے لگی، شہری بدسکون نیند گذارنے پر مجبور ،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،انتظامیہ مچھر مار اسپرے کرائیں تاکہ شہریوں کو بیماریوں بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے،حاجی محمد شریف بندھانی و دیگر کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مچھر مار اسپرے کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا ہے مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ شہری بدسکون نیند اور زندگی گذارنے پر مجبور دیکھائی دیتے ہیں مچھروں کی تعداد میں اضافہ،ڈینگی خدشات اور مچھر مار اسپرے نہ ہونے پر راجپوت بندھانی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی و دیگر سماجی رہنماؤں نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ بلخصوس سکھر میونسپل کارپوریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سمیت نیو گوٹھ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی نیندیں خراب ہورہی ہیں مچھروں کے کاٹنے سے لوگ ملیریا و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔