لڑکی کو چھیڑنے  والے بڈھے کی چھترول


روہڑی(نامہ نگار)11سالہ لڑکی سے مبینہ چھیڑ چھاڑ65سالا ٹھرکی شخص کو مہنگا پڑ گیا علاقائی مکینوں نے پکڑ کر چھترول کردی کپڑے پھاڑ دئیے مار مار کر لہو لہان کردیا غصہ ٹھنڈا ہونے کے بعد روہڑی پولیس کے حوالے کردیا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھاتفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے کندھرا ناکہ مولا محب شاہ محلہ میں منگل کی صبح محلے کی 11سالہ لڑکی کی جانب سے کی گئی چیخ وپکار پر علاقائی مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔لڑکی نے الزام لگایا کہ ایک شخص نے اکیلا پاکر مبینہ طورپر چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات کی ہیں اور ہاتھ سے پکڑ کر ساتھ لیجانے کی کوشش کی ہے لڑکی کی جانب سے ایسے الزام کے بعد علاقائی مکین مشتعل ہوگئے ۔بعد ازاں علاقائی مکینوں نے غصہ ٹھنڈے ہونے اور پولیس پہنچنے پر اسے روہڑی پولیس کے حوالے کردیاتھا دوسری جانب لڑکی اور اسکے والد شاہد علی شیخ نے روہڑی تھانے میں پہنچ کر پولیس کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن