عصبیتوں کا نعرہ دم توڑ چکا ‘ قوم پھر نظام مصطفیٰ کے پرچم تلے یکجا 


حیدر آباد (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان یوسی 38پریٹ آباد ٹاؤن سے چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹر محمد یونس دانش نے حسینی چوک پریٹ آباد پر الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسانی عصبیتوں کا سیاسی نعرہ دم توڑ چکا ہے قوم پھر سے نظام مصطفیٰ کے پرچم تکے یکجا ہورہی ہے حیدرآباد کے عوام چابی پر مہر لگا کر شہرسے لسانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے تبدیلی کے نام پر اسلامی اقدار کا تمسخر اڑایا گیا سندھ سرکار حیدرآباد کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے ماضی میں منتخب ہونے والے افراد اگر دیانت داری سے کام کرتے تو شہر غلاظت کا ڈھیر،گندے پانی کا جوہڑ،اور بینادی سہولتوں سے محروم نہ ہوتابلدیاتی نظام کو سندھ کی مخلوط حکومت نے مفلوج کردیا ہے برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں کا فنڈز افسر شاہی کی جیبوں میں جا چکا ہے نالیاں ابل رہی ہیں سیوریج سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے شہرکو تباہی سے بچانے کیلئے صالح اور دیانت دار قیادت کو میدان میں لائے ہیں انشاء اللہ حیدرآباد کے عوام بالخصوص یوسی38کے غیور عوام نظام مصطفیٰ ﷺ کے نشان چابی پر مہر لگا کر حضور ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کریں گے ناظم علی آرائیں وائس چیئرمین کے امیدوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی عوام نے جے یو پی کو موقع دیا ہے اس نے نمائندوں نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عبدالروف الوانی ،وائس چیئرمین کے امیدوار صابر امین آرائیں ،غلام مصطفیٰ قریشی وارڈ 1یوسی38کے امیدوار ،مشتاق قریشی وارڈ 3 یوسی38کے امیدوار،نظام الدین قریشی وارڈ 4یوسی38کے امیدوارنے بھی خطاب کیاجے یو پی سندھ کے نائب صدر یوسی 10نیرون کوٹ ٹاؤن سے چیئرمین کے امیدوار پیر سعید احمد شاہی چشتی سنگھانوی نے عوام رابطہ مہم کے سلسلے مین وارڈ نمبر1میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24جولائی کا سورج چابی کی فتح کی نوید لیکر بلند ہوگایوسی 21میاں سرفراز سے چیئرمین کے امیدوار عزیز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے قوم نظام مصطفیٰ کے پرچم تلے متحدہو جائے اگر اب بھی قوم نے ماضی کی غلطی کو دوہرائیںورنہ 4سال تک پھر تکلیفیں برداشت کرنی پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن