جھڈو میں پل گرنے  کا خدشہ‘ انتظامیہ غافل


جھڈو (نامہ نگار) جھڈو کے علاقے سونجی موری, گھگھ موری, قاضی جمعہ ہوت اور سلور موری کے مقام پر ایل بی او ڈی نکالے جانے کے وقت تعمیر کئے گئے پل انتظامی لاپرواہی نااہلی کرپشن اور غیر ذمہ داری کے سبب ان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ ہوگئے ۔ ان پلوں کی حفاظتی ریلنگ برسوں پہلے ہی ٹوٹ کر گر چکی ہے اور ان کے فرش پر بھی جگہ جگہ دراڑیں اور گڑھے پڑچکے ہیں ان پلوں سے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مال بردار ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے جس سے یہ خستہ حال پل کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن