کراچی (نیوز رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) اور پیپسی کو پاکستان نے پلاسٹک کے لیے سرکلر اکانومی کو فعال کرنے میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ نسٹ کے پرو-ریکٹر ڈاکٹر رضوان ریاض اور پیپسی کو پاکستان سے سینئر ڈائریکٹر کمرشل اور کارپوریٹ افیئر محمد کھوسہ، نے ایم او یو پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت، نسٹ اور پیپسی کو مشترکہ تعاون کے پروگرام شروع کریں گے جو پاکستان میں پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے میں مدد کریں گے۔ اس اشتراک میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے منصوبے، خصوصی تربیتی پروگرام، تحقیقی تقریبات اور پلاسٹک کے کچرے کے چیلنجز کا عملی حل تلاش کرنے کے لیے طلبہ کے مقابلے شامل ہوں گے۔ مزید برآں، دونوں پارٹنرز پائیداری کے اہم موضوعات مثلا موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ذراعت پر بھی تعاون کریں گی۔
پلاسٹک کی سرکلر اکانومی کے حوالے سے نسٹ اور پیپسی کو کی شراکت
Jul 21, 2022