الخدمت کے تحت شہر کے بیشتر علاقوں میں مچھر ،مکھی مار اسپرے

Jul 21, 2022


کراچی2 ( نیوز رپورٹر)الخدمت کی جانب سے عیدالاضحی پر بارشوں سے پیدا ہونے والے مکھی مچھروں کی افزائش روکنے اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران الخدمت کی اسپرے گاڑیوں نے چیف ایگزیکٹو الخدمت کر اچی نوید علی بیگ کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے کیا۔ جاری مہم کے دوران لیاری ،گلبرگ ،پی آئی اے سوسائٹی، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، سرجانی ٹاؤن ،گلشن معمار،جامعہ ملیہ ملیر،نارتھ ناظم آباد ،ایڈمنسٹریشن سوسائٹی ،شادمان ٹاؤن اور ان ملحقہ علاقوں میں اسپرے کیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے اسپرے کا خیر مقدم کیا گیا ۔دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں عیدالا ضحی اور بارشوں کے بعد سے شہریوں کو صحت وصفائی کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان سائل سے شہر میں امراض پھیل رہے ہیں۔ شہریوں کو ان امراض سے بچانے کے لیے اسپرے مہم شروع کی گئی ہے، جس کے ذریعے سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں اسپرے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچرا ،گندگی،عیدلاضحی کے موقع پر پھینکی گئی آلا ئشیں، سڑکوں اور گلی محلوں میں جمع ہو نے والا پانی مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اطراف صفائی کا خیال رکھیں ۔

مزیدخبریں