کراچی(سٹی نیوز) پٹنی مسلم یوتھ لیگ کے صدر محمد انور پٹنی نے کہا ہے کہ وسائل سے مالامال مسلم ممالک پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے استعماری معاشی اداروں کی بلیک میلنگ سے بچائیں، عالم اسلام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ سوتیلا سلوک ختم کرے۔ فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کو یکساں ترجیح دی جائے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مفادات کیلئے قومی مفادات کو دائو پر نہ لگائیں اور ایسے بیانیے اختیار نہ کریں جس سے دشمن کو تقویت حاصل ہوجو پہلے دن سے پاکستان کے وجود کے درپے ہے۔
وسائل سے مالامال مسلم ممالک پاکستان کو آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ سے بچائیں: محمد انور پٹنی
Jul 21, 2022