مکرمی:ہم کمشنراور ڈپٹی کمشنر کی توجہ باغ سرداراں ڈنگی کھوئی میں قائم موٹر سائیکل رکشوں کے غیر قانونی اڈے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے انکے فوری اڈے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پارک شدہ موٹر سائیکل ادھر اُدھر کرنا رکشہ ڈرائیوں کا معمول بن رہا ہے۔ تحریک علم وادب‘ یوتھ فلاح کونسل اور انجمن شہری ثقافت کے عہدیداروں کے مطابق ڈنگی کھوئی پارکنگ ایریاز میں موٹر سائیکل کھڑی کی جائے تو چند رکشہ ڈرائیور موٹر سائیکل کو اٹھا کرویران اور دور جگہ چھوڑ آتے ہیں جس سے موٹر سائیکل کی تلاش میں زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کمشنر نورالامین مینگل ، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ٹریفک حکام سے غیر قانونی اڈہ فوری ختم کرنے کی درخواست ہے اور یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کرائیں کہ میونسپل کارپوریشن یا ٹریفک پولیس کے کون سے اہلکار اس اڈے کی سرپرستی کررہے ہیں
(انوار صدیق‘ 0316-5360165 راولپنڈی )
کمشنر راولپنڈی ڈنگی کھوئی میں رکشہ موٹر سائیکلوں کا غیر قانونی اڈہ ختم کروائیں
Jul 21, 2022