فوڈ اتھارٹی نے رکی انڈسٹریل اسٹیٹ میںملاوٹی مصالحہ جات بنانیوالا یونٹ پکڑ لیا 

Jul 21, 2022

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رکی انڈسٹریل اسٹیٹ میں  ملاوٹی مصالحہ جات بنانیوالا یونٹ پکڑ لیا،چیکنگ کے دوران 980 کلو سرخ مرچیں اور 360 کلو ہلدی پاؤڈر برآمد کر لیا۔موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر فیکٹری کو عارضی طور پر بند کر دیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ مصالحہ جات کے نمونوں کو مزید تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال انسانی جسم میں کینسر سمیت دیگر کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔چند پیسوں کیلئے عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔عوام تک معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں