اسلام آباد میں واراتیں شہری ملکی غیر ملکی کرنسی سونا سمیت قیمتی سامان سے محروم 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری ملکی و غیر ملکی کرنسی ،سونا ، کاروں ، موٹر سائیکلوں سمیت دیگرقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ بنی گالہ کو سلیمان خان نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار میری گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر مجھ سے19 ہزار700 روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شالیمار کو رانا خرم دلشاد نے بتایا کہ ایف ٹین مرکز کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کو محمد علی نے بتایا کہ خیابان جوہر میں موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوئوں نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور 200 والے2900 کے انعامی بانڈ لوٹ لئے اور فرار ہوگئے تھانہ ویمن پولیس کو علیزہ بی بی نے بتایا کہ ڈی ایچ اے ii میں میرے گھر سے 3600 ریال ،اڑہائی تولہ سونا چوری ہوگئے تھانہ رمنا کو عامر خان نے بتایا کہ جی الیون مرکز میں میری مہران کار نمبرLEF - 1453 چوری ہوگئی تھانہ گولڑہ کو ساجد حسین نے بتایا کہ ای الیون فور سے میرا موٹر سائیکل نمبرAN - 670 چوری ہوگیاتھانہ کھنہ کوتبسم رشید صدیقی نے بتایا کہ سوہان میں میریXLI کرولا کار نمبرLEB . 8436 چوری ہوگئی تھانہ لوہی بھیر کومحمد زین العابدین نے بتایا کہ سواں گارڈن سے میرا موٹر سائیکل نمبرJMK - 9839 چوری ہوگیا تھانہ کوہسار کو محمد روحیل نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIQ - 1995 چوری ہوگیا تھانہ گولڑہ کو محمد بلال نے بتایا کہ بنی سٹاپ میرا موٹر سائیکل نمبرAFT - 3805 چوری ہوگیاتھانہ کراچی کمپنی کو ملک محمد عمر نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIR - 6342 چوری ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن