راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حکومت آبادی میں تیزی سے اضافہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے اگر اس بارے میں قانون بنا دیا جائے تو نہ صرف آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا،ان خیالات کا اظہار ہفتہ آبادی کے موقع پر فیملی ہیلتھ کلینک بے نظیر بھٹوہسپتال میں صحافیوں کے ساتھ سیشن کے موقع پر ضلعی آفیس بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر رانا اظہر محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنکل ڈاکٹر صائمہ رشد،ڈبلیو ایم و ایف ایچ سی بے نظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر عاصمہ مشتاق اور گرین سٹار کی ڈاکٹر ہما نے بھی خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو اس پروگرام بارے میں آگاہی دی۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو تیزی سے بڑھتی آباد سے پیدا ہونے والے مسائل اور محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کی اس سلسلے میں کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ صحافی کسی بھی معاشر ے کا اہم ستون ہوتے ہیں۔ ان کو بہبود آبادی پروگرام میں شامل کر کے اس پروگرام کو نہ صرف گھر گھر پہنچایا جاسکتا ہے بلکہ اس پر قابو پانے میں آسانی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہ سنگین مسئلہ ہے اس پر قابوپانے کے لے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔