ادارہ تعلیمات اسلامیہ کا 25جولائی  علماومشائخ کانفرنس بلا نے کا اعلان

Jul 21, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان نے قومی سطح پر ملک کے موجودہ  نازک سیاسی افراتفری اورمعاشی حالات کے تناظر میں اصلاح معاشرہ کیلئے علمی ، فکری،تربیتی اور روحانی مہم صدائے محراب کے سلسلے میں''قومی علماومشائخ کانفرنس'' کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جولائی کوملک بھر کے جید علماومشائخ حکومت کو سفارشات پیش کریں گے جس کی صدارت علامہ پیر سیدریاض   حسین شاہ کریں گے کانفرنس کے ا نتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ملک بھرمیں ایک سو رکنی انتظامی کمیٹی  تشکیل دے دی گئی ہے اس بات کا اعلان ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے ڈپٹی ڈایئریکٹر علامہ حافظ محمدقاسم شیخ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکے  ہمراہ علامہ پروفسیر رضوان انجم،علامہ مفتی لیاقت علی،علامہ سید رضا المصطفی بخاری، پیر گلزارحسین نقشبندی، علامہ حافظ اشرف تبسم، علامہ بشیر القادری،  صاحبزادہ محمد عثمان غنی، علامہ سید فرازعباس ہمدانی، اوردیگر علما واہل سنت کی مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی تھے علامہ حافظ محمدقاسم شیخ نے کہا کہ قومی علماومشائخ کانفرنس میں ملک بھر جید علماومشایخ عظام، سکالر ز اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے  والی قومی شخصیات شریک ہونگی جنھیں دعوت دینے کیلئے 12کمیٹیاں تشکیل  دی گئیں  ہیں کانفرنس میں مشترکہ سفارشات پر علامیہ جاری کرکے حکومت کو ارسال کیا جائیگااور موجودہ صورتحال کامثبت حل پیش کیا  جائیگا اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی  نفرتوں اور تعصبات کی آگ کوبجھانے کیلئے محراب ومنبر کے وارث آگے بڑھیں۔

مزیدخبریں