تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسے ، بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔
بارش اور ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث جہاں گرمی حبس میں نمایاں کمی ہوئی ہے وہیں شہر کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاون، ٹاون شپ ملتان روڈ، مال روڈ، شملہ پہاڑی ، گڑھی شاہو، فیروزپور روڈ ، سبزہ زار سمن آباد بند روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 179 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے گردونواح قصور ، شیخوپورہ ، مرید کے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں کم اور کہیں تیز بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہے گی۔