اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)اور پیپسی کو لا پاکستان نے پلاسٹک کے لیے سرکلر اکانومی کو فعال کرنے میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ نسٹ کے پرو-ریکٹر ڈاکٹر رضوان ریاض، اور پیپسی کو پاکستان سے سینئر ڈائریکٹر کمرشل اور کارپوریٹ افیئر محمد کھوسہ، نے ایم او یو پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت، نسٹ اور پیپسی کو مشترکہ تعاون کے پروگرام شروع کریں گے جو پاکستان میں پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے میں مدد کریں گے۔ اس اشتراک کے پروگراموں میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے منصوبے، خصوصی تربیتی پروگرام، تحقیقی تقریبات اور پلاسٹک کے کچرے کے چیلنجز کا عملی حل تلاش کرنے کے لیے طلبہ کے مقابلے شامل ہوں گے۔
سرکلر اکانومی کو فعال کرنے میں تعاون نسٹ اور پیپسی کو لا کے در میان معاہدہ
Jul 21, 2022