کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس میں بدانتظامی اپنے پورے عروج پر،اے سی کوسٹر کا کرایہ وصول کرکے ایئر کنڈیشن چلایا ہی نہیں جاتا اور یہ سلسلہ دھڑلے سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تمام اے سی کوسٹر کے شیشوں کو اتار کے وہاں عام شیشے لگا دیئے گئے ہیں اور اے سی کا کرایہ وصول کرکے اے سی نہیں چلایا جاتا شدید گرمی اور حبس کے مارے مسافر جب ایسی چلانے پر اصرار کرتے ہیں تو انہیں شیشہ کھول کر تازہ ہوا کا مزہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے سیکرٹری آر ٹی ایراولپنڈی اور کلرسیداں میں تعینات سٹی ٹریفک وارڈن اس صورتحال پر کاروائی کی بجائے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ یہ قوانین پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہیں جس سے قانون شکنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رھا ہے مسافروں نے کمشنر راولپنڈی سے اے سی کوسٹر سروس کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کلرسیداں تا راجہ بازار کوسٹر سروس میں بدانتظامی عروج پرپہنچ چکی
Jul 21, 2022