اومی کرون کے خلاف ویکسین کی تاثیر وقت گزرنے کے ساتھ کم ہوجاتی ہے:تحقیق

لاس اینجلس(شِنہوا)ایک نئی تحقیق کے مطابق اگرچہ بالغ افراد میں کوویڈ-19کی بوسٹرخوراک اومی کرون کی مختلف اقسام کو بے اثرکرنے والی اینٹی باڈیزکوانتہائی سطح پر متحرک کرتی ہے،تاہم تین ماہ کے اندراینٹی باڈی کی سطح کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔سیل رپورٹس میڈیسن میں شائع ہونیولی تحقیق کے نتائج  امریکہ کے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکٹو ڈیزیز کے زیر اہتمام  کیے گئے کلینیکل ٹرائل سے لیے گئے ہیں۔"مکس اینڈ میچ" کلینکل ٹرائل کے تحت  محققین نے امریکہ میں  ایسے بالغ افراد کوکوویڈ-19 کی بوسٹر خوراک لگائی جو اس سے پہلے ویکسین کی ایک بنیادی خوراک لے چکے تھے۔محققین نے  وقت گزرنے کے ساتھ ان افراد میں مدافعتی ردعمل کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ ویکسین کے تمام کامبی نیشن نے اومی کرون کی ذیلی قسم بے اے.1کے خلاف اینٹی باڈیزکو انتہائی سطح تک متحرک کیا۔تاہم،تحقیق کے مطابق،  تمام گروپوں میں اومی کرون کے خلاف مدافعتی ردعمل کافی حد تک کم ہوگیا اور بوسٹر خوراک کے تین ماہ بعد اینٹی باڈی کے موثر ہونے کی سطح  2.4 سے 5.3 گنا تک کم ہوئی۔محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج حقیقی رپورٹس سے مطابقت رکھتے ہیں جن سے پتہ چلا تھا کہ وبا کی اومی کرون لہر کے دوران سارس کووی-2 کے خلاف ایک خوراک کے علاوہ بوسٹر خوراک لینے والوں کو  ویکسین سے حاصل ہونے والاتحفظ کم ہے۔
اومی کرون 

ای پیپر دی نیشن