ملتان کے رہائشی 2افراد اور ڈاکٹر کے اغواءکی کوشش ناکام

رحیم یارخان،صادق آباد(کرائم رپورٹر،خبر نگار) ملتان کے رہائشی 2افراد، نور احمد آباد کے ڈاکٹر کے اغواءکی کوشش ناکام تفصیل کے مطابق ماچھکہ پولیس کواطلاع ملی کہ دوانجان اشخاص کچہ رونتی بیلہ کی جانب جارہے ہیں، جس پر تعینات پولیس کی نفری نے دونوں کوروک لیا،آصف بھٹی اورعبدالرحمن کھوکھر کاتعلق ملتان سے تھا، دونوں افراد موبائل فون سے رابطہ کے ذریعے ہنی ٹریپ ہوکرکچہ پہنچے تھے، واضح رہے کہ کچہ کے اغواءکاروں کی جانب سے خوبروخواتین کے ذریعے ملک بھر سے افراد کو ہنی ٹریپ کیا جاتاہے ٹریپ ہونے والے افراد کی رہائی کے عوض ورثاءسے بھاری تاوان وصول کرتے ہیں۔ گزشتہ شب نوراحمد آباد کارہائشی ڈاکٹر سردار احمد اپنے کلینک سے موٹرسائیکل پر واپس گھر جارہا تھا کہ چوک ماہی کے نزدیک نامعلوم اغواءکاروں نے روکنے کی کوشش کی، اوور سپیڈ ہونے کے باعث ڈاکٹر سرداراحمد موٹرسائیکل سمیت بے قابو ہوکر سڑک پر جاگرا اسی دوران گشت پر مامور ایلیٹ فورس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس کودیکھ کر اغواءکاروں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر نامعلوم اغواءکار فرارہوگئے۔
اغواءکی کوشش ناکام

ای پیپر دی نیشن