کرپٹ ٹولے کی آئندہ سیاسی منظر میں کوئی جگہ نہیں‘ زین قریشی 

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءورسابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے باب القریش پر حلقہ پی پی 217سے نو منتخب ایم پی اے مخدومزادہ زین حسین قریشی کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مخدوم زین قریشی نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت عمران خان کے بیانیے کی ہے انتخابی نتائج سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان ہی قوم کے حقیقی لیڈر و نجات دھندہ ہیں، کرپٹ ٹولے کا ملکی سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہونے کا وقت آگیا ہے آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں انکی کوئی جگہ نہیں، قوم کو بدحالی کا شکار کرنے والے اتحادی حکمران عوام کے عتاب سے بچ نہیں پائیں گے، عوامی رائے کو کوئی نہیں دبا سکتا قوم نئے انتخابات کا جلد انعقاد چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے حقیقی نمائندے چن سکے اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا دور شروع ہوسکے، اس موقع پر سابق ٹاﺅن ناظم و سابق چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد، محتشم نقوی، اعجاز خان بابر، شیخ سلیم، قمرنقوی، محمد بلال، امیرخان، عزیزالرحمن، محمد اکبر انصاری ودیگر شریک تھے۔
زین قریشی 

ای پیپر دی نیشن