اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے ایک سال میں 592ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاءدرآمد کرلی ،مالی سال 2021/22میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات 19.54فیصد بڑھی ، 2021/22میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات ایک ہزار 592ارب روپے رہی ، 2020/21میں کھانے پینے کی اشیاءکی درآمدات 1ہزار331ارب 70کروڑ روپے تھی ۔بدھ کو ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2022میں چینی کی درآمدات میں 54.95فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ مالی چینی درآمدات 32ار ب37کروڑ روپے رہی ۔ 2022میں پام آئل کی درآمدات میں 47.42فیصد اضافہ ہوا۔
ایک سال میں 592ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاءدرآمد
Jul 21, 2022