کارپوریشن کے ایک افسرکی خدمات واپس ،6 معطل ،کارروائی کی سفارش 

ملتان ( خبر نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نااہل افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق کی خدمات محکمہ لوکل گورنمنٹ کو واپس کرد یں۔ کمشنر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ بھی لکھ دیا جس میں میں ملک اشفاق کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ مراسلہ مزید لکھا گیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی بھانہ جات، تجاوزات، آوارہ کتوں کی بھرمار ایم او آر کی سستی کا ثبوت ہیں۔ایم او آر ملک اشفاق کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،موبائل فون اکثر بند رہتا ہے۔ ایم او آر اور انکے سٹاف بارے شہریوں نے بھتہ لینے کی متعدد بار شکایات کیں۔ کمشنر عامر خٹک نے سپرٹنڈنٹ عبد الرزاق، انفورسمنٹ انسپکٹر ملک منیر، عبدالحمید، محمد ارشد، رانا جمشیدکو بھی معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ کسی افسر یا اہلکار کی بددیانتی برداشت نہیں کروں گا۔ تمام سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کو شعار بنائیں۔ ہر افسر و اہلکار کی کارکردگی چیک ہوگی ،ہر افسر اپنی برانچ کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوگا۔
 سفارش

ای پیپر دی نیشن