ضلع رحیم یار خان کے سیاستدانوں کی وفاداریاں بدلنے کی روایات برقرار 

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) ضلع رحیم یار خان کے سیاست دانوں نے اہم مواقعوں پر سیاسی وفاداریاں بدلنے کی روایت ایک بار پھر برقرار رکھی۔لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود احمد مبینہ طور پر ن لیگ سے کروڑوں روپے لے کر ترکی چلے گئے۔ ملکی سیاست میں جب بھی سیاست دانوں پر مشکل وقت آیا تو یہاں کے سیاست دان وفاداریاں بدلنے میں ہیش پیش رہے جس کا آغاز 1989 میں اس وقت ہوا جب بے نظیر بھٹو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تو آئی جے آئی کے دو ایم این ایز رئیس شبیر احمد اور مخدوم سید احمد عالم انور نے پی پی پی کا ساتھ دیا جبکہ بعد میں پی پی کے ایم این ایز رئیس منیر احمد، تنویر احمد سید اور ظفر اقبال وڑائچ نے اپنی وفا داریاں تبدیل کیں جبکہ حال ہی میں پی پی پی کے ایم پی ایز رئیس نبیل احمد غضنفر علی لنگاہ اور ایم این اے مخدوم مبین عالم اور اب ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے اپنی وفاداریاں تبدیل کر کے رحیم یار خان کے سیاست دانوں کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔
وفاداریاں 

ای پیپر دی نیشن