اسلام آباد(نامہ نگار)ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے، ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ پر صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ ہوٹلز بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد کا اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے لئے ایل پی جی گیس کا ریٹ 177 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری ہے 63 روپے فی کلو کا اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، جوکہ فوڈ سیکٹر سے منسلک لوگوں کو لوٹنے کے مترادف ہے، ان کا مزید کہنا تھا وزیر پٹرولیم مصدق ملک، اوگرا حکام اور انتظامیہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے مافیاز کو لگام ڈالے اور اوگرا کی مقرر کر دہ قیمتوں پر ایل پی جی گیس کی فراہمی کو ہرممکن یقینی بنائے۔
مقرر ہ قیمتوں پر ایل پی جی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،فاروق چوہدری
Jul 21, 2023