پاکستان کو54 افریقی ممالک پر برآمدات کیلئے توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، عمر شاہد

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاک افر یقن بزنس فورم کے صدر عمر شاہد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افریقہ کے 54 ممالک کو اپنی برامدات کے لیے ہدف بنانا چاہیے، افریقی ممالک کی معیشت 3ٹریلین ڈالر کی ہے ،اس معیشت کو نظر انداز کرنا کسی طرح سے بھی درست امر نہیں ہے، پاکستان افریقی ممالک کو چاول ،فار سوٹیکلز کی برامدات کر کے بہت زیادہ زر مبادلہ کما سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کی برامدات کی بہت گنجائش موجود ہے، پاک افریقن بزنس فورم افریقی ممالک کے لیے برآمدات میں سہولت پیدا کرنے میں کردار ادا کیا کرے گا اس کے لیے سیمیناز منعقد کیے جائیں گے اور افریقن کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان براہ راست روابط کرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، فورم اپنی مدد اپ کے تحت یہ تمام خدمات سر انجام دے گا۔

ای پیپر دی نیشن