سرچ آپریشنز ، 60گھروں، 80کرایہ داروں کے کوائف چیک 


راولپنڈی (اپنے ستاف رپورٹر سے)پیرودھائی پولیس نے بنگش کالونی،رتہ امرال پولیس نے ڈھوک مٹکال اورریس کورس پولیس نے ڈھوک بنارس کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے،سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس،لیڈی پولیس،ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میں 60گھروں، 80کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 34دوکانیں اورمجموعی طورپر200افراد کو چیک کیاگیا، ڈویڑنل ایس پیز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن