ناقص حکمت عملی، سواں پل کی تعمیر میں تاخیرکے باعث شہری پریشان

Jul 21, 2023


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی سے دوسرے شہروں کا جانےو الی شاہراہ پر سواں پل کی تعمیر میں تاخیر اور ٹریفک بہاﺅ کو کنٹرول کرنے کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہری مشکلات میں پھنس گئے جو متبادل راستوں سے واقفیت نہ رکھنے کی وجہ سے پریشانیوں میں گھر چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سوان پل کا زیر تعمیر حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہو گیا جس کی تعمیر سست روی سے ہو رہی ہے اور اس کے بعد ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں سیمنٹ سے لدا ڈمپرگاڑیوں پر چڑھ دوڑا ، حادثے میں 2افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے، شہریوں نے بتایا کہ اس وقت پل کے ایک حصہ پر ٹریفک چلائی جا رہی ہے، یہاں پر صبح کے اوقات میں روات سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کی دو گاڑیاں گزاری جائیں اور شام کے اوقات میں راولپنڈی سے روات جانے کیلئے 2گاڑیاںچلائیں جائیں ، اس وقت صر ایک ہی طرف دو گاڑیوں ایک سائیڈ اور ایک گاڑی دوسرے سائیڈ پر چلائی جا رہی ہیں،رش کے اوقات میںان میں تبدیلی کر دی جائے تو مسائل کسی حلد تک کم ہو جائیں گے، شہریوں نے حکومت سے اپیل کی سواں پل کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے
 تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوں۔

مزیدخبریں