پولیس شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری فراہمی کےلئے کوشاں ،خالد ہمدانی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کرنے والے سینئر افسران کے وفد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے وفد کے شرکاءکا استقبال کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفرہ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم،ڈویڑنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز اورایس ڈی پی اوزموجود تھے،وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پاکستان پولیس سروس،پاکستان فارن سروس،نیشنل اکاو¿نٹیبلٹی بیورو، ان لینڈ ریوینیو،فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر اداروں کے سینئر افسران شامل تھے،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے وفد میں شامل افسران کو راولپنڈی پولیس کی جانب سے سروس ڈیلیوری اور پرفارمنس سٹینڈرز کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے وفد کے شرکاءنے فورس ویلفیئر اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...