لاہور(نامہ نگار) ٹاو¿ن شپ کالج روڈ پر بجلی کی تار چوری کرتے ہوئے نامعلوم خاتون کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہے پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ٹاون شپ کے علاقے میں کالج روڈ پر 30سالہ خاتون مبینہ طور پر ایک شادی ہال کے ٹرانسفارمر سے لگے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جھلس کرموقع پر ہلاک ہو گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ مصری شاہ کے علاقے شریف مارکیٹ، ٹانگے والا چوک میں 50 سالہ لیسکو ملازم خالد محمود کھمبے پر چڑھ کر بجلی کے تار ٹھیک کررہا کہ اسے کرنٹ لگ گیا اور وہ جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔خالد محمود کی لاش کھمبے پر لٹکتی رہی۔ بعدازں امدادی ٹیموں نے نعش کھمبے سے نیچے اتار لی ہے۔